بگ بیش لیگ، پرتھ اسکورچرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

فاسٹ بولر مچل جانسن مین آف دی میچ قرار پائے

منگل 24 جنوری 2017 21:15

بگ بیش لیگ، پرتھ اسکورچرز نے فائنل میں جگہ بنا لی
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء)بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکورچرزنے میلبرن اسٹارز کو سات وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فاسٹ بولر مچل جانسن مین آف دی میچ قرار پائے۔مچل جانسن نے میلبرن کے اوپنرز کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں دیا۔

(جاری ہے)

پیسر نے صرف تین رنز دیکر تین ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو میدان بدر کیا۔ میلبرن اسٹارز مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹ پر ایک سوچھتیس رنز بنا سکے۔ ہدف کے تعاقب میں پرتھ اسکورچرز کے اوپنر مائیکل کلنگر سات رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئے۔ شان ماش نے نصف سنچری بنا کر ویسٹرن آسٹریلیا کو بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچا دیا۔۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 21:15:26