نویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، عمرفاروق، نسیم اختر، حارث طاہر اور محمدرفیق سیمی فائنل میں پہنچ گئے

منگل 24 جنوری 2017 22:58

نویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، عمرفاروق، نسیم اختر، حارث طاہر اور محمدرفیق سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیر اہتمام جوبلی انشورنس نویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پنجاب کے کیوئسٹس عمرفاروق، حارث طاہر، نسیم اختر سمیت خیبرپختونخوا کے کیوئسٹ محمد رفیق سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنلز (آج) بدھ کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد، سنوکر ہال میں جاری چیمپئن شپ میں منگل کو پری کوارٹرفائنلز اور کوارٹرفائنلز میچز کے فیصلے ہوئے، پری کوارٹرفائنلز میں عمرفاروق، محمدمعیظ ریاض، نسیم اختر، عثمان احمد، حارث طاہر، سعودخان، محمدرفیق اور رئیس علی اوسامہ نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر لاسٹ ایٹ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، کوارٹرفائنلز میں عمرفاروق نے محمدمعیظ ریاض کو 4-3، نسیم اختر نے عثمان احمد کو 4-3، حارث طاہر نے سعودخان کو 4-1 جبکہ محمدرفیق نے رئیس علی اوسامہ کو 4-2 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سیمی فائنلز آج بدھ کو کھیلے جائیں گے، عمرفاروق کا مقابلہ نسیم اختر اور حارث طاہر کا مقابلہ محمدرفیق سے ہو گا۔

واضح رہے کہ دو ٹاپ کیوئسٹس کے درمیان فائنل 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 22:58:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :