رمیزراجا کافلم بنانے کا اعلان،سنجے دت ہیرو ہونگے

ماہرہ خان ، کترینا کیف جیسی ہیروئنز میں بہت ٹیلنٹ ہے، خواہش ہے ان دونوں کو بھی فلم میں شامل کروں،رمیز راجہ

جمعرات 2 فروری 2017 17:42

رمیزراجا کافلم بنانے کا اعلان،سنجے دت ہیرو ہونگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجا نے کرکٹ کی دنیا میں فن کے جوہر دکھانے کے بعد اب فلم نگری میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رمیز راجا نے کہا ہے کہ کرکٹ کی مدد سے دہشت گردی ختم کرنے کے موضوع پرفلم بنارہاہوں، جس میں بھارت کے معروف اداکار سنجے دت کو ہیرو کاسٹ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ماہرہ خان ، کترینا کیف جیسی ہیروئنز میں بہت ٹیلنٹ ہے، خواہش ہے ان دونوں کو بھی فلم میں شامل کروں۔سابق کرکٹرز کا کہنا تھا کہ فلم کی ہیروئن کون ہو گی یہ ابھی سسپنس ہے تاہم فلم میں ایکشن ، سسپنس اور مسالا سب کچھ ہو گا۔
وقت اشاعت : 02/02/2017 - 17:42:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :