پہلی ویمن ہاکی لیگ کا ٹائٹل لاہور لائنز کے نام

لاہور لائنز نے کوئٹہ پینتھرز کو شکست دے کر پہلی قومی ویمن ہاکی لیگ جیت لی، تیسری پوزیشن کراچی ڈولفنز نے حاصل کرلی کوئٹہ کی نفیسہ انور بہترین کھلاڑی جب کہ کراچی ڈولفنز کی سعدیہ رحمت بہترین گول کیپرز قرار پائی

بدھ 8 فروری 2017 23:03

پہلی ویمن ہاکی لیگ کا ٹائٹل لاہور لائنز کے نام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) نیشنل ہاکی اسٹیدیم لاہور میں پہلی قومی ویمن ہاکی لیگ کا فیصلہ کن معرکہ لاہور لائنز اور کوئٹہ پینتھرز کے درمیان کھیلا گیا۔ جو لاہور لائنز نے دو صفر سے جیت لیا۔ دونوں گول فاتح ٹیم کی عشرت عباس نے کئے۔

(جاری ہے)

تیسری پوزیشن کا میچ کراچی ڈولفنز اور پشاور ڈئرز کے درمیان ہوا۔ مقررہ وقت تک میچ بغیر گول کے برابر رہا۔ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر کراچی ڈولفنز نے چار تین سے کامیابی حاصل کی۔ کوئٹہ کی نفیسہ انور بہترین کھلاڑی جب کہ کراچی ڈولفنز کی سعدیہ رحمت بہترین گول کیپرز قرار پائی۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے انعامات تقسیم کئے۔۔
وقت اشاعت : 08/02/2017 - 23:03:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :