ٹوئٹر جنگ کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس میں صلح ، دونوں نے متنازع ٹویٹس بھی ہٹادئیے

دونوں سابق کر کٹرز کے مابین 1999میں فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ پر جنگ جاری تھی

جمعرات 9 فروری 2017 16:29

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) ملک کا مذاق اڑا کر وسیم اکرم اور وقار یونس نے ایک بار پھر صلح کرلی اور دونوں نے متنازع ٹویٹس بھی پروفائل سے ہٹادئیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو عظیم فاسٹ باولروں کے درمیان ٹوئٹر جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ انیس سو ننانوے میں فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انیل کمبلے نو وکٹیں حاصل کرچکے تھے اسی دوران وقار یونس میرے پاس آئے اور کہا رن آوٹ ہوجاتے ہیں تاکہ کمبلے دس وکٹیں نہ لے سکے جس پر وسیم اکرم نے جواب دیا کہ اگر کمبلے کی قسمت میں ہوگا تو اسے وکٹ ضرور ملے گی ہاں اتنا کہہ سکتا ہوں اپنی وکٹ نہیں دوں گا۔

(جاری ہے)

وسیم کی اس انکشاف پر وقار یونس آگ بگولہ ہونے کے بعد میدان میں آئے اور ٹوئٹ میں وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی ایسا نہیں بولا وسیم بھائی شاید آپ کی عمر بڑھ گئی ہے جس پر ایک بار پھر وسیم اکرم نے سابق فاسٹ باولر کو جواب دیا کہ عمر کے راستے پر چلے تو ہر بار تمہیں شکست دوں گا دونوں کی ٹوئٹر جنگ پر بھارتی باز وریندر سنگھ نے اپنا جواب کچھ اس طرح دیا بہت اچھے وسیم بھائی قسمت کے آگے تو سب سازشیں ناکام ہیں۔
وقت اشاعت : 09/02/2017 - 16:29:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :