پاکستان واپڈا کے نثار احمد نے ٹور دی گلیات سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

ہفتہ 11 فروری 2017 16:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) پاکستان واپڈا کے نثار احمد نے ٹور دی گلیات سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا، وزیر احمد دوسرے اور نجیب اللہ تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری ٹورڈی گلیات سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ اسلام آباد سے ایبٹ آباد تک 144 کلو میٹر پر محیط تھا، پاکستان واپڈا کے سائیکلسٹ نثار احمد نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 53 منٹس اور 31 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، سوئی سدرن گیس کمپنی کے وزیر احمد 10 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ 20 سیکنڈز کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔

ریس میں دس ٹیموں کے 80 سائیکل سوار حصہ لے رہے ہیں جن میں افغانستان کے علاوہ پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس، پاکستان واپڈا، ہایئر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کے سائیکلسٹ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/02/2017 - 16:13:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :