کھلاڑیوں کے مشکوک افراد سے رابطے، سابق کرکٹرز برہم

بورڈ نے پچھلے کھلاڑیوں کے گناہ معاف کرکے اچھی مثال قائم نہیں کی، رمیز راجہ پاکستان کا کلر پہن کر اس طرح کی حرکتیں کرناکس کلچر کا حصہ ہے، شعیب اختر کھلاڑیوں کو نام ، عزت ،پیسہ سب ملا پھر بھی ملک کا نام بدنام کیا، محمد یوسف

ہفتہ 11 فروری 2017 22:57

کھلاڑیوں کے مشکوک افراد سے رابطے، سابق کرکٹرز برہم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) کھلاڑیو ں کے مشکوک افراد سے رابطوں پر سابق کرکٹرز برہم ہوگئے، رمیز راجہ پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں معافی دے کر غلط روایت ڈالی گئی۔پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی مشکوک افراد سے ملاقات اور وطن واپس بھیجنے پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رمیز راجہ کہتے ہیں کہ بورڈ نے پچھلے کھلاڑیوں کے گناہ معاف کرکے اچھی مثال قائم نہیں کی، کھلاڑیوں کو تاثر دیا گیا کہ سیاہ کرو، سفید کرو سب دھل جائے گا۔

سابق کپتان رمیز راجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلاڑی ٹوپی ڈرامہ ہیں، کرکٹ کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کلر پہن کر اس طرح کی حرکتیں کرناکس کلچر کا حصہ ہے،کھلاڑیوں کا پینڈو پن سامنے ا آگیا ہے،بہت تکلیف دہ وقت ہے،ساری کارروائی آئی سی سی نے کی ہے ، بات ہاتھ سے نکل چکی۔سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو نام ، عزت ،پیسہ سب ملا پھر بھی ملک کا نام بدنام کیا، جو کھلاڑی ملوث ہیں ان پر تاحیات پابندی ہونی چاہیے۔۔
وقت اشاعت : 11/02/2017 - 22:57:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :