پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ نے ٹور دی گلیات سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

اتوار 12 فروری 2017 14:50

اسلام آباد ۔ 12فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ نے ٹور دی گلیات سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا، حبیب اللہ نے دوسری اور نعمت اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری ٹورڈی گلیات سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک 32 کلومیٹر پر محیط تھا، پاکستان واپڈا کے سائیکلسٹ نجیب اللہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 10 گھنٹے 11 منٹس اور 14 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، سوئی سدرن گیس کمپنی کے حبیب اللہ نے دوسری اور نعمت اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مشتاق غنی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کئے، اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی شاہ بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 12/02/2017 - 14:50:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :