چولستان جیپ ریلی ،میر نادر مگسی نے آٹھویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا،خواتین مقابلوں میں تشنہ پٹیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی

پیر 13 فروری 2017 16:04

چولستان جیپ ریلی ،میر نادر مگسی نے آٹھویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا،خواتین  مقابلوں میں تشنہ پٹیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) چولستان کے صحرا میں ہونے والی سالانہ جیپ ریلی میر نادر مگسی نے جیت لی انہوں نے آٹھویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا خواتین کے مقابلوں میں تشنہ پٹیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ریلی میں ایران، کینیا اور تھائی لینڈ کے ڈرائیوروں نے بھی حصہ لیا۔تفصیلات کیمطابق چولستان جیپ ریلی میں اتوار کو ہوا پریپئرڈ کیٹگری کا فائنل راؤنڈ جس میں 36 ڈرائیورزنے حصہ لیا اور اپنی بھرپور مہارت کا ثبوت دیا۔

(جاری ہے)

میر نادر مگسی نے مقررہ 463 کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے 36 منٹ 32 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ روہنی پٹیل 4 گھنٹے 48 منٹ 56 سیکنڈ کے ساتھ دوسریاور انس خا کوانی 4گھنٹے 53 منٹ اور 56 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے میر نادر مگسی نے آٹھویں بار چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فی میل کیٹگری میں معروف ریسر روہنی پٹیل کی اہلیہ تشنہ پٹیل نیپہلی پوزیشن حاصل کی انہوں نے کامیابی کا سہرا اپنی فیملی کو دیا۔سٹاک کیٹیگری میں میاں شکیل پہلے چودھری خرم دوسرے اور طارق مگسی تیسرے نمبر پر رہے مہمان خصوصی نے فاتح ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کئیچارروزہ چولستان جیپ ریلی میں تین غیر ملکی اور تین خواتین سمیت سو سے زائد ڈرائیورز نیحصہ لیا تھا۔
وقت اشاعت : 13/02/2017 - 16:04:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :