پاکستان سپر لیگ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ،ْناصر جمشید اور بکی یوسف گرفتار

آئی سی سی کے انویسٹی گیٹر اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو پی ایس ایل میں فکسنگ کے ثبوت دئیے تھے

منگل 14 فروری 2017 21:54

پاکستان سپر لیگ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ،ْناصر جمشید اور بکی یوسف گرفتار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ،ْ مبینہ طور پر قومی کرکٹر ناصر جمشید اور بکی یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ طور پر پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں ملوث 2 افراد کو برطانیہ میں گرفتار کیا گیا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کی جانب سے دونوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی تاہم کہا جا رہا ہے کہ دونوں کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی نے پی سی بی اور آئی سی سی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کے انویسٹی گیٹر اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو پی ایس ایل میں فکسنگ کے ثبوت دئیے تھے جس کے بعد نیشنل کرائم ایجنسی نے ایکشن لیتے ہوئے ناصر جمشید اور مشکوک سٹے باز یوسف کو گرفتار کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/02/2017 - 21:54:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :