خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ٹیموں کی تشکیل اور کھلاڑیوں کے رجسٹریشن کے عمل پر مشاورتی اجلاس

پروگرام سے ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا، تحصیل ، ڈسٹرکٹ ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر مقابلے منعقد کئے جائیں گے‘ اختررسول

بدھ 15 فروری 2017 23:28

خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ٹیموں کی تشکیل اور کھلاڑیوں کے رجسٹریشن کے عمل پر مشاورتی اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کامیاب انعقاد کیلئے ہاکی کمیٹی کا اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سابق صدر ہاکی فیڈریشن اختررسول کی زیر صدارت ہواہے ،جس میں پنجاب کے 36اضلاع میں خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ٹیموں کی تشکیل اور کھلاڑیوں کے رجسٹریشن کے عمل پر مشاورت کی گئی ، اجلاس میں بریگیڈیر(ر) مسرت الله، اولمپئین شہناز شیخ ، دانش کلیم ، بینش حیات سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چودھری اختررسول نے کہا ہے کہ خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہاکی کاکھیل بھی شامل ہے اور ہمیں یقین ہے کہ تحصیل ، ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح پرہونے والے مقابلہ جات سے ہاکی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، جس سے ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس سے قبل سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب کے چیئرمین حنیف عباسی کی زیر صدارت بھی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپورٹس کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میںسپورٹس کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیںاور ان کی نگرانی میں خود کررہا ہوں ، سپورٹس کی ترقی کیلئے ہمیں مل جل کرکام کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 15/02/2017 - 23:28:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :