ویمن کرکٹ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 40 رنز سے ہرا دیا، ویلانی اور لیننگ کی نصف سنچریاں، ویلانی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

جمعہ 17 فروری 2017 15:15

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) کپتان میگ لیننگ اور ویلانی کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 40 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، ویلانی کو 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 151 رنز بنائے، ویلانی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئیں جبکہ میگ لیننگ 60 رنز بنا کر دوسری نمایاں بلے بازی رہیں، لی تاہو اور سوزی بیٹس نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی، سیٹرتھویٹ کی 40 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ویلنگٹن نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 15:15:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :