سپاٹ فکسنگ کیس ،پی سی بی شرجیل خان ، خالد لطیف پر اعتراف جرم کرنے کےلئے دباﺅ ڈالنے لگا

ہفتہ 18 فروری 2017 12:56

سپاٹ فکسنگ کیس ،پی سی بی شرجیل خان ، خالد لطیف پر اعتراف جرم کرنے کےلئے دباﺅ ڈالنے لگا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین18فروری۔2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف پر اعتراف جرم کرنے کے لیے دباﺅ ڈالنا شروع کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے دونوں معطل کرکٹرز کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر وہ اعتراف جرم کرلیتے ہیں تو ان کی سزا میں کمی کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی دونوں کرکٹرز سے پہلے پی سی بی کے سکیورٹی افسر کرنل ریٹائرڈ اعظم نے 2سے ڈھائی گھنٹے سوالات کیے اور پھر اینٹی کرپشن حکام اور لیگل ایڈوائزرز نے دونوں کھلاڑیوں سے انتہائی سخت سوالات کیے،شرجیل خان اور خالد لطیف سے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر حکام نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کیخلاف چارج شیٹ کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے ۔

وقت اشاعت : 18/02/2017 - 12:56:39