بنگلہ دیش اورسری لنکاکرکٹ ٹیم میں پہلا ٹیسٹ 7مارچ سے شروع ہوگا

بنگلہ دیشی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف دوٹیسٹ،تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی

ہفتہ 18 فروری 2017 13:18

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) بنگلہ دیش اورسری لنکاکرکٹ ٹیم میں پہلا ٹیسٹ 7مارچ سے گال میں شروع ہوگا ۔ بنگال ٹائیگرز دورے کے دوران 100واں ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز بھی پالے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دوٹیسٹ،تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ تور میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سات سے گیارہ مارچ تک گال میں شروع ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کا تاریخی 100واں ٹیسٹ پندرہ مارچ سے کولمبو میں شروع ہوگا،اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے والا آئی سی سی کا آخری مستقل رکن ملک بن جائے گا،بنگلہ دیش نے نومبر 2000میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا،اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم 22مارچ کو ٹور ون ڈے میچ کھیلے گی،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ اور دوسرا میچ 28مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 13:18:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :