سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کڑی سزا دینی چاہئے ،رمیز راجہ

ہفتہ 18 فروری 2017 13:31

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کڑی سزا دینی چاہئے ،رمیز راجہ
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجہ نے کہاہے کہ پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرزپرغداری کا مقدمہ چلا کرانہیں جیل بھیج دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ لیگ میں فکسنگ اسکینڈل سے بہت دل دکھا ہے ،ْفکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے۔پی ایس ایل کے فائنل کا لاہورمیں انعقاد سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل نے ایک دن پاکستان ضرورجانا ہے ،ْفیصلہ کرلیا گیا ہے تو سب کو بیک کرنا چاہئے ،ْرمیزراجہ کے مطابق بڑی محنت سے پی ایس ایل کروارہے ہیں ،ْامید ہے آئندہ اس قسم کا اسکینڈل سامنے نہیں آئے گا۔
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 13:31:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :