پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرائے جانے کا قوی امکان

ہفتہ 18 فروری 2017 16:56

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرائے جانے کا قوی امکان
شارجہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین18فروری۔2017ء)ملک دہشت گردی کی حالیہ لہر کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں ہی کرائے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں کی گزشتہ روز لاہور میں کارروائی کے دوران اہم کامیابیوں کے بعد پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور ہی میں کروائے جانے کا قوی امکان ہے اور پولیس کو اس اہم مقابلے کے لیے سکیورٹی اور دیگر معاملات سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے اور روٹس وغیرہ کو مانیٹر کرنے کا ٹاس دیدیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کو 22فروری تک فائنل کے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی کھلاڑی نے اپنی دستیابی سے متعلق آگا ہ نہیں کیا ۔انتظامیہ نے پی ایس ایل کے فائنل کی تاریخ بھی تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور کہا جا رہا ہے اور فائنل میچ 5 مارچ کے بجائے 7 مارچ پر کرائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 18/02/2017 - 16:56:12