این مورگن نے اپنی کٹ کینسر کے بچوں کو عطیہ کردی

منگل 21 فروری 2017 11:29

این مورگن نے اپنی کٹ کینسر کے بچوں کو عطیہ کردی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین21فروری۔2017ء)انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان این مورگن نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی پشاور زلمی کی کٹ شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیرعلاج بچوں کے لیے عطیہ کردی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپرلیگ میں 6میچز کھیلنے کے بعد انگلینڈ کے سکواڈ کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز کاحصہ بننے کے لیے وطن واپسی سے قبل مورگن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ شوکت خانم ہسپتال میں علاج کرانے والے ان بہادر بچوں کے لیے اپنی کٹ عطیہ کررہے ہیں،اس کٹ کی نیلامی کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم ہسپتال کے حوالے کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی فاﺅنڈیشن نے شوکت خانم ہسپتال میں سرطان کا علاج کرانے والے20 بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے میں دبئی مدعو کیا تھا جہاں ان بچوں نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور کچھ وقت ان کےساتھ گزارا ۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 11:29:13