بین سٹوکس آئی پی ایل کی تاریخ میں مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

منگل 21 فروری 2017 11:40

بین سٹوکس آئی پی ایل کی تاریخ میں مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے
ممبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین21فروری۔2017ء) برطانوی کرکٹر بین سٹوکس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بولی میں سب سے پہلے دہلی ڈئیر ڈیویلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم درنوں نے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے پر ہار مان لی جس کے بعد رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے ”اینٹری“ مارتے ہوئے انہیں 14 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کی ریکارڈ قیمت پر خرید لیا۔

ذرائع کے مطابق اس خریداری کے بعد رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے پاس صرف 3 کروڑ روپے رہ گئے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس طرح ان پیسوں کو استعمال کرکے دیگر کھلاڑیوں کو خریدتی ہے۔ بولی کے پہلے مرحلے میں برطانیہ ہی کے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز کو کسی نے نہیں خریدا تاہم برطانوی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن کو کنگز الیون پنجاب نے 2 کروڑ بھارتی روپے کے عوض خرید لیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 11:40:50