بھارت اور آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہوگا

منگل 21 فروری 2017 12:14

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 فروری سے پونے میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں بھارت میں موجود ہے۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 سے 27 فروری تک پونے، دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک بنگلور، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک رانچی جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:14:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :