آل کراچی غلام محمد ،حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ 25فروری کو ینگ آزاد کا مقابلہ بلوچ یوتھ ملیر سے ہوگا

منگل 21 فروری 2017 12:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے روح رواں محمد رمضان پیر جی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ 25فروری 2017کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل کراچی غلام محمد ،حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ آزاد فٹ بال کلب کا مقابلہ بلوچ یوتھ ملیر سے ہوگا ،انہوںنے کہاکہ ہماری ٹیم ینگ آزاد کلب نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہر طرح کے مقابلے کے لئے تیار ہے ہمیں اپنے کھلاڑیوں سعید ،نور محمد اور دیگر کھلاڑیوں پر مکمل بھروسا ہے ہماری ٹیم ماضی کی طرح فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی میچ کی تیاریوں کے حوالے سے بتا تے ہوئے محمد رمضان پیر جی نے کہاکہ ہماری ٹیم کی کوچنگ سابقہ قومی فٹ بالر فیروز خان انجام دے رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:14:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :