انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں (آج) ویسٹ انڈیز پہنچے گی

دورے کے دوران انگلش ٹیم میزبان ٹیم کیخلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی

منگل 21 فروری 2017 12:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں (آج) بدھ کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی، دورے کے دوران انگلش ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم 25 اور 27 فروری کو دو وارم اپ میچز کھیلے گی، اس کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ، دوسرا میچ 5 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:31:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :