اسلام آبادانٹر کالجز اور سکولز تھروبال اور روک بال چیمپئن شپ یکم مارچ سے شروع ہوگی

منگل 21 فروری 2017 12:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) اسلام آباد تھرو بال اور روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آبادانٹر کالجز اور سکولز تھروبال اور روک بال چیمپئن شپ یکم مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری معین الدین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل مقابلے کے لئے کوالیفائی کریں گی، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی-
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:31:40