چوہدری سپورٹس کی ٹیم ترک پلاسٹ ویٹرنز گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

منگل 21 فروری 2017 13:01

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) چوہدری سپورٹس نے تیسرے ترک پلاسٹ ویٹرنز گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میں عامر کیبلز کو 5 وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تیسرے ترک پلاسٹ ویٹرنز گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل عامر کیبلز اور چوہدری سپورٹس کے درمیان علی گڑھی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا۔

عامر کیبلز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 147 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جاوید خان نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 47، بختیار حسین 16، افضل شاہ 13، ظہور الہٰی 13 اور شکیل ملک نے 12 رنز بنائے۔ چوہدری سپورٹس کی طرف سے نورالامین اور جاوید حفیظ نے دو دو جبکہ تاج الدین، ذوالفقار علی اور اول خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جواب میں چوہدری سپورٹس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شاہد علی نے 34، چوہدری شفقت حسین 32، جاوید حفیظ 42 رنز ناٹ آئوٹ اور احمد سید نے 21 رنز ناٹ آئوٹ بنائے جبکہ عامر کیبلز کی جانب سے شکیل ملک نے دو، یاسین چیمہ اور ریحان رئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قیصر وحید، عرفان دلشاد امپائر، سیف اللہ ٹی وی امپائر، بلال خلجی میچ ریفری جبکہ اظہر علی سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ٹیسٹ کرکٹر وکوچ منظور الہٰی نے جاوید حفیظ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ اور چوہدری شفقت حسین ہمراہ تھے۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 13:01:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :