قومی پاور لفٹنگ بنچ پریس چیمپئن شپ 20 مارچ سے شروع ہوگی

منگل 21 فروری 2017 13:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی پاور لفٹنگ بنچ پریس چیمپئن شپ 20 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ 13 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی، پنجاب گرین، پنجاب وائٹس، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 19 مارچ کو ہوگی اور یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 13:11:54