کرکٹ نے قلی کے بیٹے کو چند منٹ میں کروڑپتی بنادیا

منگل 21 فروری 2017 14:51

کرکٹ نے قلی کے بیٹے کو چند منٹ میں کروڑپتی بنادیا
موہالی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 06 دسمبر2017ء) انڈین پریمیر لیگ میں انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے بھی جگہ بنالی جسے کنگز الیون پنجاب نے 3 کروڑ میں خریدا ہے۔انڈین پریمیئرلیگ کے 2017ء کے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی جس میں مختلف ٹیموں نے بڑے بڑے نام مہنگے داموں خریدے لیکن مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں تامل ناڈو کے ریلوے سٹیشن پر کام کرنے والے قلی کا بیٹا بھی شامل ہے جسے کنگز الیون پنجاب نے 3 کروڑ میں خریدا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان فاسٹ بولر تھنگ راسو نٹ راجن کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے انتہائی غریب خاندان سے ہے اور ان کے والد ریلوے سٹیشن پر قلی کا کام کرتے ہیں جنہیں روزانہ 500 روپے اجرت ملتی ہے جب کہ اولاد کا پیٹ بھرنے کے لیے فاسٹ بولر کی والدہ بھی بازار میں گوشت فروخت کرتی ہیں لیکن اب نوجوان فاسٹ بولر کو ان کی صلاحیتوں اور آئی پی ایل نے راتوں رات امیر بنا دیا ہے۔تھنگ راسونٹ راجن کی خریداری کے لیے بولی کا آغاز 10 لاکھ سے ہوا تھا لیکن انہیں کنگز الیون پنجاب نے 3 کروڑ میں خریدا جو کہ اس فرنچائز کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں جب کہ اسی فرنچائز نے انگلینڈ کے کپتان این مورگن کو 2 کروڑ میں خریدا ہے۔
 
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 14:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :