ویسٹ انڈیز مارچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی ،3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

منگل 21 فروری 2017 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) ویسٹ انڈیز مارچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا ۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹی ٹونٹی ،3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 31 مارچ اور دوسرا 2 اپریل کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں میچز پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں۔ون ڈے سیریز کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔دوسرا ون ڈے 9 اپریل ،تیسرا 11 اپریل کو کھیلا جائے گا اسی طرح تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 سے 26 اپریل تک کنگسٹن،دوسرا 30اپریل سے 4 مئی تک برج ٹائون جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 مئی تک روسو میں کھیلاجائیگا۔ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 15 سے 17 اپریل تک وارم اپ میچ کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 14:51:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :