پی ایس ایل فائنل کےلئے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات جاری

منگل 21 فروری 2017 14:39

پی ایس ایل فائنل کےلئے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات جاری
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین21فروری۔2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے 5مارچ کو لاہور میں شیڈول فائنل میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 500روپے اور زیاد ہ سے زیادہ قیمت 12000روپے رکھی ہے ، قذافی سٹیڈیم لاہور میں 25000افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور پی ایس ایل انتظامیہ کو یقین کے تمام ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ بک جائیں گے۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 14:39:09