بنگلہ دیش کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، مستفیض الرحمان اور روبیل حسین کی دوبارہ واپسی

منگل 21 فروری 2017 16:15

بنگلہ دیش کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، مستفیض الرحمان اور روبیل حسین کی دوبارہ واپسی
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان اور روبیل حسین کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اوپننگ بلے باز امرالقیس کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 مارچ تک جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 15 سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ بنگال ٹائیگرز کا 100واں میچ ہو گا۔ بی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم کپتان مشفق الرحیم، تمیم اقبال، لٹن داس، سومیاسرکار، مومن الحق، شکیب الحسن، محموداللہ، صابررحمان، مستفیض الرحمان، تیج الاسلام، مہدی حسن، تسکین احمد، مصدق حسین، قمرالاسلام، سباشز روئے اور روبیل حسین پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 16:15:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :