کولاسیکرا کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کا پانچواں بائولر بننے کیلئے 3 وکٹوں کی ضرورت

منگل 21 فروری 2017 16:15

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) سری لنکن آل رائونڈر نووان کولاسیکرا کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہم وطن بائولر اجنتھامینڈس اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بالترتیب ایک اور دو وکٹوں کی ضرورت ہے، اگر کولاسیکرا (آج) بدھ کو کینگروز کے خلاف شیڈول آخری ٹی ٹونٹی میچ میں دونوں بائولرز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ جائیں گے، مینڈس نے 66 اور شکیب نے 67 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ کولاسیکرا نے 65 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، ٹی ٹونٹی میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 97 وکٹیں لے رکھی ہیں، پاکستان کے ہی عمرگل اور سعید اجمل 85، 85 وکٹیں لیکر مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، سری لنکا کے لاستھ مالنگا 82 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 16:15:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :