چین نے ساپورو ایشیائی سرمائی کھیلوں میں دو طلائی تمغے حاصل کر لئے

منگل 21 فروری 2017 16:43

چین نے ساپورو ایشیائی سرمائی کھیلوں میں دو طلائی تمغے حاصل کر لئے
ساپورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) چین نے منگل کو یہاں 2017 ء ساپورو ایشیائی سرمائی کھیلوں میں دو طلائی تمغے حاصل کر لئے ، زانگ یی جی نے خواتین کے 500میٹر اور وو ڈاجنگ نے مردوں کی 500میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغے حاصل کئے ، 17سالہ جینگ نے چین کی فان کی شن اور شم اور جنوبی کوریا کی شم سک ہی کے ساتھ ڈرامائی دوڑ میں اعزاز حاصل کرنے کے لئے 43.911سیکنڈ میں فاصلہ طے کرلیا ، فان کی شنگ اور شم سک ہی کو آخری دوڑ میں الجھنے کے بعد نا اہل قرارد یدیا گیا ، الماتے میں ماہ رواں کے اوائل میں سرمائی عالمی ایشیائی کھیلوں میں حال ہی میں طلائی تمغہ جیتنے والی جانگ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ (فان ) دوجیتنے کی انتہائی خواہش مند تھی اور شان ٹریک سپیڈ ریس میں کسی بھی لمحے کچھ بھی ہو سکتا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے صرف طلائی تمغہ جیت کر بڑی خوشی ہوئی ہے کیونکہ میں پہلی مرتبہ ایشیائی سرمائی کھیلوں میں حصہ لے رہی ہوں ، اس نے مزید کہا کہ میں اب مزید محنت سے کام لوں گی ۔ اس نے پہلے ہی 2018ء کے سرمائی اولمپک مقابلوں پر نظریں جمائی ہوئی ہیں ، جاپان کی ایٹو ایوکو نے 44.236سیکنڈ کے ساتھ چاندی کا جبکہ جنوبی کوریا کی فائنل بی فاتح چوئی من جونگ نے 44.819سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ،سوچی 2014ء کے چاندی تمغہ یافتہ وو نے 40.764سیکنڈ کے ساتھ مردوں کا 500میٹر کا اعزاز جیت لیا جبکہ جنوبی کوریا کے سیو یی را 40.842سکینڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ، جنوبی کوریا کے پارک سیونگ نے 41.182سیکنڈ کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا ، بعد ازاں جاپان، جنوبی کوریا ، چین اور قازقستان نے خواتین کی 300میٹر کی ریلوے ریس کے فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ چین جنوبی کوریا اور ملائیشیا مردوں کی پانچ ہزار میٹر ریلے کی فا ئنل میں داخل ہو گئے ۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 16:43:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :