ڈیل رے بیچ اوپن ٹینس، ثام قیوری، ایڈمونڈ اور ٹیلر مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں داخل

منگل 21 فروری 2017 16:47

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ثام قیوری، کائل ایڈمونڈ، ٹیلر اور نیشوکا ڈیل رے بیچ اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے رائونڈ آف 32 میں میزبان ملک کے کھلاڑی ثام قیوری کا مقابلہ ڈیودی سیلا سے تھا، پہلے سیٹ میں قیوری نے حریف کھلاڑی کے خلاف 6-2 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیٹ کے دوران ڈیودی فٹنس مسائل کے باعث ریٹائرہرٹ ہو گئے اور قیوری کو فاتح قرار دے دیا گیا، برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ نے ایڈرین کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، امریکہ کے ٹیلر فرٹز نے جاپانی کھلاڑی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جاپان کے یوشیتو نیشوکا نے کیمر کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 16:47:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :