نیشنل جوڈو چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ریلوے سپورٹ بورڈ کے عہدیداران کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

کامیاب کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان

منگل 21 فروری 2017 21:37

نیشنل جوڈو چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ریلوے سپورٹ بورڈ کے عہدیداران کی کھلاڑیوں کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) نیشنل جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں ریلوے کے کھلاڑیوں نے دو سلور اور چار برانز میڈل حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

ان کی شاندار کارکردگی پر جنرل مینجر ریلوے صدر ریلوے سپورٹس بورڈ فیاض احمد اعوان، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری اور سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ نے مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے کہا کہ ہم ریلوے کی کھیلوں کو بام عروج تک پہنچانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ہم کھلاڑیوں کو مالی مراعات دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تمام جائز ضروریات کا خیال رکھ رہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی مشکلات سے بچایا جاسکے اور ریلوے سپورٹس کھیلوں کے میدانوں میں بھرپور ترقی کرتا رہے۔ (قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 21:37:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :