پی ایس ایل کا لاہورمیں شیڈول فائنل کھیلنے کیلئے رضا مندی دو کھلاڑی ویسٹ انڈین سکواڈ میں شامل

بدھ 22 فروری 2017 13:46

پی ایس ایل کا لاہورمیں شیڈول فائنل کھیلنے کیلئے رضا مندی دو کھلاڑی ویسٹ انڈین سکواڈ میں شامل
بابرباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے آل راؤنڈر مارلن سیموئلز کو ٹیم سے باہر کردیا ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور آنے کو تیار دوکھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب کرلیا ہے۔مارلن سیموئلز نے 2016ء میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد انھیں زمبابوے میں منعقدہ سہ فریقی سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

دائیں ہاتھ کے آف سپنر سیموئلز کے باؤلنگ ایکشن کو ایک سال کی پابندی کے بعد حال ہی میں درست قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی میچوں میں باؤلنگ کی اجازت دی گئی ہے۔دوسری جانب سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں دو کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے فائنل کے لیے لاہور آنے کو تیار کھلاڑی جو ویسٹ انڈیز ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں ان میں میگوئیل کمنز اور جیسن محمد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کیباعث کرس گیل سمیت کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا جارہا ہے جبکہ یہ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سیموئلز کے علاوہ ڈیرن سیمی، کرس گیل، کیرون پولارڈ، سنیل نرائن اور براوو جیسے کھلاڑی ویسٹ انڈین ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے دومیچ 3 مارچ اور 5 مارچ کو انٹیگا میں کھیلے جائیں گے اور تیسرا میچ 9 مارچ کو بارباڈوس میں ہوگا۔ویسٹ انڈیز کا 15 رکنی دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔جیسن ہولڈر(کپتان)، دیوندرا بشو، کارلوس بریتھویٹ، کریگ بریتھویٹ، جوناتھن کارٹر، میگوئیل کمنز، شین ڈاؤریچ، شینن گیبرئیل، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لیوس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرون پاؤل، رومین پاؤل
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:46:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :