افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا، افغانستان کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل

بدھ 22 فروری 2017 15:09

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ پرسوں جمعہ کو کھیلا جائے گا، افغانستان کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے، افغانستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 12 رنز اور دوسرے ون ڈے میں 54 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن میزبان زمبابوین ٹیم نے تیسرے میچ میں افغانستان کو 3 رنز سے زیر کر کے سیریز میں کم بیک کیا ہے اور اب وہ چوتھا میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کرنے کی خواہاں ہے جبکہ دوسری جانب افغانستان کی ٹیم کامیابی حاصل کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 22/02/2017 - 15:09:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :