مہندرا سنگھ دھونی وجے ہزارے ٹرافی میں جھاڑ کھنڈ ٹیم کی قیادت کریں گے

بدھ 22 فروری 2017 15:09

مہندرا سنگھ دھونی وجے ہزارے ٹرافی میں جھاڑ کھنڈ ٹیم کی قیادت کریں گے
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی رواں ہفتے شروع ہونے والی وجے ہزارے ون ڈے کرکٹ ٹرافی میں جھاڑ کھنڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

دھونی نے رواں برس کے شروع میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور بعدازاں آئی پی ایل کھلاڑیوں کی نیلامی سے چند روز قبل آئی پی ایل فرنچائز پونے سپر جائنٹس نے نے بھی دھونی کی جگہ سٹیون سمتھ کو ٹیم کی قیادت سونپنے کا اعلان کیا تھا۔ جھاڑ کھنڈ کی ٹیم 25 فروری کو کرناٹکا کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 15:09:45