فاسٹ بائولر محمد سمیع جمعے کو36 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے

بدھ 22 فروری 2017 15:32

فاسٹ بائولر محمد سمیع جمعے کو36 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) معروف پاکستانی کرکٹرمحمد سمیع چھتیس برس کے ہو گئے۔جمعہ کو وہ اپنی36ویں سالگرہ منائیں گے اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

فاسٹ بائولر محمد سمیع24فروری 1981کو کراچی میں پیدا ہوئے وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شعیب اختر کے بعد بہترین فاسٹ بائولر تھے۔محمد سمیع نے اب تک پاکستان کی جانب سی36ٹیسٹ ،85ون ڈے اور 5ٹوئنٹی 20میچز کھیلے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 15:32:09