ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کا نام بدنام ہو :شرجیل خان

بدھ 22 فروری 2017 16:08

ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کا نام بدنام ہو :شرجیل خان
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین22فروری۔2017ء)پی ایس ایل میں کرپشن کے الزام میں معطل ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ملک و قوم کا نام بد نام ہو ،سب چیزیں جلد سامنے آجائیں گی۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل کرکٹ سے معطلی کے بعد 27سالہ اوپنر کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل )نے بھی معطل کردیا جس کے بعد آج شرجیل خان یو بی ایل کے ایک سینئر افسر سے ملاقات کے لیے گئے تھے جس کے بعد میڈ یا نے انہیں گھیر لیا۔اس موقع پر شرجیل خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور قانونی مشیروں نے میڈیا کے سامنے آ کر بات کرنے سے منع کیا ہے، کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے ملک و قوم کا نام بدنام ہو ،سب چیزیں جلد سامنے آجائیں گی۔

وقت اشاعت : 22/02/2017 - 16:08:17