پی سی بی نے شرجیل اور خالد کودبئی سے نکال کر جیل جانے سے بچا لیا:شعیب اختر

بدھ 22 فروری 2017 17:13

پی سی بی نے شرجیل اور خالد کودبئی سے نکال کر جیل جانے سے بچا لیا:شعیب اختر
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین22فروری۔2017ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو دبئی کی جیل جانے سے بچا لیا ،اگر آئی سی سی انہیں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں پکڑتی تو دونوں کھلاڑیوں کو جیل کی بھی ہوا کھانا پڑتی۔

(جاری ہے)

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے 41سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ بہت سی غلطیوں کےساتھ پی سی بی نے بہت سے اچھے کام بھی ہیں،دو لڑکوں کی بے وقوفی سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بد نام ہوئی ، فکسنگ کا معاملہ قانون کے مطابق حل ہونا چاہیے،آسٹریلیااورجنوبی افریقہ میں بھی سپاٹ فکسنگ پر لوگ پکڑے جاتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ اگر کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی بکی پھر رہا ہے تو اسے بھی پکڑا جائے۔شرجیل خا ن کا کہنا تھا کہ اگرکوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتاتوذمہ دارمینجمنٹ کی ہوتی ہے،پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا کامیابی ہے۔

وقت اشاعت : 22/02/2017 - 17:13:43