پی سی بی :مزید غیر ملکی ٹیموں کے آنے کی امید کا اظہار، پاکستان اور زمبابوے کی سیریز میں سکیورٹی اور دیگرانتظامات کی ویڈیوبنائی جارہی ہے، جسے آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں ممبران کو دکھایا جائے گا، شہریار خان

منگل 26 مئی 2015 06:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے امید ظاہرکی ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کے بعد مزید غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، زمبابوے سیریز کے بعد تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز سے رابطے کرکے دعوت دی جائیگی، لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور زمبابوے کی سیریزکیدوران سیکیورٹی اور دیگرانتظامات کی ویڈیوبنائی جارہی ہے، جسے آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں ممبران کو دکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

امید ہے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیوڈیورچرڈسن ون ڈے سیریز کے دوران لاہورآئیں گے،چیئرمین پی سی بی پرامید ہیں کہ زمبابوے کی آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈکیساتھ یواے ای میں سیریزکھیلنے کیلئے ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے، ہوم سیریزبھارت میں کھیلنے کی باتیں بے بنیاد ہیں،شہریارخان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نوازشریف کومدعو کیا ہے،، امید ہیوہ ایک ون ڈیدیکھنے کیلئے توضروراسٹیڈیم آئیں گے۔