آئی سی سی نے کرکٹر رضا حسن پر 2سال کی پابندی لگا دی، یو اے ای کے فاسٹ باؤلر محمد شہزاد کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا

منگل 26 مئی 2015 06:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء)پاکستان کے ابھرتے ہوئے جادوئی اسپنررضا حسن پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پردو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔رضا حسن پردو سال تک انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک دونوں طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا ئی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ رضا حسن نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شہزاد کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیا اور اب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ بولنگ کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :