نوجوان پاکستانی کرکٹر مختار احمد نے جے سوریا کا ریکارڈ توڑ دیا، 22 سالہ بلے باز نے اپنے پہلے تین ٹی 20 انٹر نیشنل میچوں میں 183رنز بنا کر جے سوریا کا ریکارڈ بریک کیا

بدھ 27 مئی 2015 06:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)مبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکر دگی دکھانیوالے نوجوان اوپنر مختار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ بلے باز نے اپنے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں میں 183رنز بنا ئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل سابق سر ی لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے اپنے پہلے 3ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں میں 180رنز بنائے تھے۔مختار احمد زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں مین آف دی میچ بھی قرار پائے تھے اور ہوم گراؤنڈ پر مختار احمد کا یہ پہلا انٹرنیشنل میچ تھا۔

متعلقہ عنوان :