آئی سی سی نے زمبابوین کپتان کا دورہ پاکستان دو میچ قبل ہی ختم کرادیا ،پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر چگمبورا پر 2میچز کی پابندی ، میچ کا 40فیصد جرمانہ

جمعرات 28 مئی 2015 06:06

دبئی، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان چگمبورا پر 2میچز کی پابندی عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کے کپتان پر میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ اور دو میچوں کی پابندی عائد کردی ہے ۔ چگمبورا نے پہلے میچ میں شاندار سنچری سکور کی تھی مگر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے اب زمبابوین کپتان پاکستان کیخلاف سیریز کے اگلے دونوں میچز نہیں کھیل سکیں گے ۔ واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 50 اوور پھینکنے میں 36 منٹ کی تاخیر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :