آرمی چیف کی ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کرنیوالے محمد افضل کومبارکباد،نقد انعام

جمعرات 28 مئی 2015 06:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے 17 سالہ محمد افضل کومبارکباد اور نقد انعام دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف سے 17 سالہ ایتھلیٹ محمد افضل نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے محمد افضل کی شاندار صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد افضل نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے 17 سالہ محمد افضل کو طلائی تمغہ حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور نقد انعام بھی دیا۔ 17 سالہ محمد افضل نے دوحہ قطر میں ہونے والی ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا اور پہلی بار پاکستان کے لیے یہ اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :