میچ دیکھ کر اپنا وقت یاد آگیا، وسیم اکرم،مشکل وقت میں دورہ کرنے پر زمبابوے کی تعریف کرنا پڑے گی،پاکستان اور شائقین کرکٹ کے لیے عظیم لمحہ ہے، سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی، لیجنڈ باؤلر

ہفتہ 30 مئی 2015 08:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں دورہ کرنے پر زمبابوے کی تعریف کرنا پڑے گی۔کرکٹ کی تاریخ لیجنڈ بولر وسیم اکرم کے کارناموں سے بھری پڑی ہے، بلے بازوں کیلئے دہشت کی علامت، سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پربے حد خوش ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور زمبابوے کے دوسرے ون ڈے میچ میں کمینٹری کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں کرکٹ کا مزہ ہی الگ ہے، میچ دیکھ کر اپنا وقت یاد آگیا، چھ سال تک پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔

پاکستانی لیجنڈ نے کہاکہ مشکل وقت میں دورہ کرنے پر زمبابوے کی ٹیم تعریف کی حقدار ہے، یہ پاکستان اور شائقین کرکٹ کے لیے عظیم لمحہ ہے، سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی۔انیس سالہ کیرئیر میں دہشت سے عظیم بلے بازوں کو ڈھیر کرنے والے فاسٹ بولرز کو قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ کرماضی یاد آگیا، پاک بھارت سیریز کیلئے حوالے سے وسیم اکرم نے کہاکہ سیریز کہیں بھی ہو دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :