عامر خان آئندہ برس کیل بروک کیخلاف میدان میں اتریں گے،کیل بروک کے مینیجر نے رابطہ کیا تھا، میں نے اس پر واضح کیا میں اس لڑائی کوبرطانیہ ہی نہیں بلکہ دنیا کی چند اہم ترین فائٹس میں سے ایک بنانا چاہتا ہوں، عامر خان

بدھ 29 جولائی 2015 08:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء ) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ برس ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے کیل بروک کیخلاف ویمبلے میں لڑائی کریں گے۔ عامر خان فلپائنی باکسر مینی پکیاوٴ کو بھی چیلنج کرچکے ہیں تاہم ان کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے جس کے بعد عامر خان نے متبادل لڑائیوں کے بارے میں غور شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں عامر خان نے بتایا ہے کہ ان سے کیل بروک کے مینیجر نے رابطہ کیا تھا۔ میں نے اس پر واضح کیا ہے کہ میں اس لڑائی کوبرطانیہ ہی نہیں بلکہ دنیا کی چند اہم ترین فائٹس میں سے ایک بنانا چاہتا ہوں۔ اس کیلئے میں نے کیل بروک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک دو بڑے ناموں سے لڑائی کرے، اس طرح اس لڑائی میں بھی عوام کی دلچسپی بڑھ جائے گی۔ اٹھائیس سالہ عامر خان سابق لائٹ ویلٹرویٹ چیمپئن اور اولمپک سلور میڈلسٹ ہیں۔ ان کی فتح کا ریکارڈ31-3ہے جبکہ 29سالہ بروک پینتیس فائٹس لڑچکے ہیں اور ناقابل شکست ہیں۔ وہ آئی بی ایف ویلٹرویٹ چیمپئن بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :