ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم کا خطاب حاصل کرنے والے سابق پیشہ ور پہلوان راوٴڈی روڈی پائپر کا 61 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا

اتوار 2 اگست 2015 08:45

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)سابق پیشہ ور پہلوان راوٴڈی روڈی پائپر کا 61 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ کلٹ یعنی مردوں والا گھاگھرا پہننے کے لیے معروف تھے۔کینیڈا کے سیسکیش یوان میں پیدا ہونے والے پائپر کا اصل نام روڈرک ٹومبس تھا اور وہ سنہ 1980 کی دہائی کے وسط کے عالمی پہلوانی کے میدان کے نمایاں پہلوان تھے۔اپنے کرئرکے دوران انھوں نے 30 سے زیادہ ٹائٹل جیتے۔

(جاری ہے)

جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم کا خطاب بھی تھا جو انھیں سنہ 2005 میں دیا گیا تھا۔ان کی موت ریسلر ڈسٹی رھوڈس کی موت کے ایک ماہ بعد ہوئی ہے۔ ڈسٹی کی موت 69 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور انھیں بھی ہال آف فیم ملا تھا۔پائپر کی موت کے اسباب ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ وہ سنہ 2006 میں ہاجکن کے لمفوما یعنی ایک قسم کے کینسر سے کامیابی کے ساتھ لڑے تھے۔ریسلنگ کے چیئرمین ونس میکمیہون نے کہا: ’روڈی پائپر ڈبلیو ڈبلیو کی تاریخ کے سب سے پرلطف، متنازع اور زبردست پرفارمنس کرنے والے تھے۔‘انھیں ہلک ہوگن کے حریف کے طور پر جانا جاتا تھا۔