لستھ ملنگا کی دوسرے ٹی 20میں ناقص باؤلنگ،کیریئر خطرے میں پڑ گیا

اتوار 2 اگست 2015 08:46

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)سری لنکن فاسٹ باؤلر لستھ ملنگا کی دوسرے ٹی 20میں ناقص باؤلنگ کی وجہ سے ان کا کیرےئر خطرے میں پڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا فاسٹ باؤلر لستھ ملنگا کی خراب باؤلنگ کی وجہ سے سری لنکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جسکی وجہ سے ملنگا سے میچ جیتنے کی امیدیں رکھنے والے شائقین کو بھی مایوسی ہوئی۔اس کے علاوہ ملنگا خود بھی پورے میچ میں اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مایوس نظرآئے۔سری لنکن عوام کی مایوسی اور سیریز ہارنے کے بعد ملنگا کا کیرےئر بھی خطرے میں پڑ گیا ۔واضح رہے کہ ملنگا نے کہا تھا کہ اگر میں ٹیم پر بوجھ ہوں تو میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا