شعیب ملک کو اچھی کارکردگی کا صلہ ملنا شروع ہو گیا ، پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

پیر 3 اگست 2015 08:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء) سابق کپتان شعیب ملک کو اچھی کارکردگی کا صلہ ملنا شروع ہو گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان شعیب ملک کا زمبابوے کے خلاف سیریز میں کم بیک ہوا ،فی الحال تو وہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل نہیں البتہ سری لنکا میں تسلسل کے ساتھ پرفارمنس اور ٹی 20 سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ان کا نام کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان آمدکے بعد سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان اگلے ہفتے کیا جا سکتا ہے۔ شعیب ملک کو بی کٹگری میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔