انگلش کاؤنٹی سے ڈراپ نہیں ہوا ، میڈیا کی خبریں درست نہیں ، سعید اجمل ، میرے کاؤنٹی کنٹریکٹ کا قبل ازوقت خاتمہ نہیں ہوا جیسا میڈیا میں آرہا ہے، درحقیقت میرا ورکشائر سے کنٹریکٹ چار ستمبر تک تھا، اگلے ہفتے پاکستان آنے کے بعد میں حج کے لیے روانہ ہو جاؤں گا، آف اسپنر، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر فرسٹ چوائس اسپنرز کی موجودگی میں پراعتماد ہوں کہ میں ملکی ٹیم میں واپس آکر اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرسکوں گا، وورسسٹر شائر چاہتی تھی میں اس کے لیے پورا سیزن کھیلوں مگر میں نے کنٹریکٹ پر دستخط سے پہلے ہی فیصلہ اور کاؤنٹی ٹیم کو بتایا دیا تھا پورا سیزن نہیں کھیل سکوں گا اور اس سے پہلے پاکستان لوٹ آؤنگا، انٹرویو

اتوار 30 اگست 2015 09:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء)پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ انگلش کاؤنٹی وورسٹر شائر سے ڈراپ نہیں ہوا میڈیا میں درست خبریں نہیں آرہیں ،کو انگلش کاؤنٹی وورسسٹر شائر کے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کا سامنا ضرور ہے مگر وہ قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کی امید سے دستبردار نہیں ہوئے۔37 سالہ سعید اجمل کو غیر قانونی ایکشن کے باعث چھ ماہ کی پابندی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر سابقہ فارم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپریل میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا پانے پر سعید اجمل پر سلیکٹرز کا اعتماد ختم ہوگیا تھا۔جس کے بعد انہوں نے فارم کے حصول کے لیے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے وورسسٹرشائر کا انتخاب کیا مگر انہیں سیزن کے اختتام سے دو میچز قبل اسے خیرباد کہنا پڑا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران سعید اجمل کا کہنا تھا " میرے کاؤنٹی کنٹریکٹ کا قبل ازوقت خاتمہ نہیں ہوا جیسا میڈیا میں آرہا ہے، درحقیقت میرا ورکشائر سے کنٹریکٹ (جس پر فروری میں دستخط ہوئے) چار ستمبر تک تھا، اگلے ہفتے پاکستان آنے کے بعد میں حج کے لیے روانہ ہو جاؤں گاخیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ انگلش کاوٴنٹی وورسسٹر شائر نے مایہ ناز پاکستانی ا آف اسپنر سعید اجمل کو اپنے اسکواڈ سے ڈراپ کر کے ویسٹ انڈین باوٴلر شینن گیبریئل کو طلب کر لیا ہے جس سے اسپنر کی انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو شدید دھچکا پہنچا۔

سعید اجمل کا کہنا تھا " وورسسٹر شائر چاہتی تھی کہ میں اس کے لیے پورا سیزن کھیلوں مگر میں نے کنٹریکٹ پر دستخط سے پہلے ہی فیصلہ اور کاؤنٹی ٹیم کو بتایا دیا تھا کہ میں پورا سیزن نہیں کھیل سکوں گا اور اس سے پہلے پاکستان لوٹ آؤنگا "۔سعید اجمل نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں 48.50 کی اوسط سے 16 وکٹیں لیں جو کہ ان کی سابقہ کارکردگی کے پیش نظر زیادہ بہترین نظر نہیں آتیں مگر وہ پرامید ہیں کہ وہ ایک بار پھر پاکستان ٹیم میں واپس آسکیں گے جہاں یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر فرسٹ چوائس اسپنرز کی شکل میں ابھرے ہیں۔ان کا کہنا تھا " میں پراعتماد ہوں کہ میں ملکی ٹیم میں واپس آکر اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرسکوں گا"۔

متعلقہ عنوان :