پی ایس ایل کی ہارٹ فیورٹ ٹیم لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی،کوالیفانیگ روانڈ میں شرکت کے امکانات کم، گیل کی انجری کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار

جمعہ 12 فروری 2016 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء)پاکستان سپر لیگ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم لاہور قلندرز اپنا چوتھا میچ ہارنے کے بعد ایک بار پھر پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی ، کوالیفانیگ روانڈ میں شرکت کے امکانات کم ہو گئے ہیں، کرس گیل کی انجری کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم کہلانے والی لاہور قلندرز اپنا چوتھا میچ اسلام آ باد یونائیٹڈ سے ہارنے کے بعد ایک بار پھر پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی ہے اور پاکستان سپر لیگ کے کوالیفانیگ روانڈ میں شرکت کے امکانات کم ہو گے ہیں۔

اسی دوران لاہور قلندرز کو ٹیم کے اہم کھلاڑی کرس گیل کی انجری کے باعث دھچکا پہنچا ہے اور ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف کرس گیل کی آئندہ میچز میں شرکت غیر یقینی ہونے کی وجہ سے اس تمام صورتحال میں لاہور قلندرز کی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے کرس گیل کے متبادل کے طور پر کیوی جارح مزاج بلے باز برینڈن میکولم سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز کو قطر لبرکنٹس کمپنی نے چوبیس لاکھ ڈالر میں خریدا تھا اور اس ٹیم پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں مگر ابھی تک یہ ٹیم ایک میچ کے علاوہ باقی تمام میچز میں اپنی کارکردگی نہ دکھا سکی لاہور قلندرز نے ابھی مزید چار میچز کھیلنے ہیں۔